• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم فروری سے تمام معاملات بذریعہ ای۔ ٹینڈر اور ای بلنگ ہونگے،اکبرایوب

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ یکم فروری سے تمام ٹینڈرز کے معاملات بذریعہ ای۔ ٹینڈر اور ای بلنگ ہونگے۔اس کے بغیر کوئی بھی ٹینڈر نہیں ہوگا پرانے نظام کو ہر صورت میں بدلنا ہے ہر ایکسین اپنے ضلع کا ذمہ دار ہو گا وہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور بجٹ بارے پشاور میں منعقد ہ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اکبر ایوب خان نے کہا کہ جاری اور نئے منصوبوں کے لئے جتنے بھی بجٹ کی ضرورت ہے فوراً اس کی تفصیل بھیج دی جائے گاڑیوں کی کمی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ناکارہ مشینری کو فوراًنیلام کیا جائے جبکہ ہر قبائلی ضلع میں تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے اس ضلع کے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطہ رکھا جائے تاکہ عوام ،ادارے اور عوامی نمائندوں کی باہمی دلچسپی سے عوامی مفاد میں شروع کردہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ جو بھی اہلکار یا افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین