• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد پشاور نے منی بجٹ کو مسترد کردیا

پشاور (وقائع نگار)تاجر اتحاد پشاور کے چیئرمین مجیب الرحمان نے حکومت کی جانب سے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ ہے منی بجٹ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ منی بجٹ میں 150 اشیاءکو سستا کیا گیا ہے تاہم ان اشیاءسے غریبوں کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور اس سے سارا فائدہ سرمایہ دار طبقے کو ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اشیائے خوردونوش اور دیگر روز مرہ کے استعمال کے اشیاءکو سستا کرے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اسی طرح عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تو تاجر اتحاد پشاور غرےب عوام کےلئے سڑکوں پر نکل آئیگی اور احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرلے گی ۔
تازہ ترین