• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان باشندے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)کمیشن انکوائری اسلام آباد کے حکم پر پولیس سٹیشن آغا میر جانی شاہ پشاور میں دو سال چھ ماہ قبل وحید آباد رشید گڑھی پشاور سے لاپتہ ہونے والے ننگرہار افغانستان کے نوجوان کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وحید آباد رشید گڑھی پشاور میں رہائش پذیر ننگرہار افغانستان کے افغان باشندے جیلانی نے پولیس سٹیشن آغا میر جانی پشاور میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر2016کو یونیفارم پہنے ہوئے مسلح افراد نے اس کے بیٹے اسد اللہ کو جو گھر سے نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جا رہے تھے گن پوائنٹ پر گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا۔ بعد میں 13اکتوبر2016کو یونیفارم پہنے ہوئے مسلح افراد ان کے تین دوسرے بیٹوں جہانگیر، عثمان غنی اور حضرت علی کو بھی گن پوائنٹ پر اٹھا کر لئے گئے تاہم اس کے تینوں بیٹوں کو پوچھ گچھ کے بعد شام کو چھوڑ دیا گیا جبکہ اسد اللہ ابھی تک لاپتہ ہے۔
تازہ ترین