• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی روڈ کے اطراف ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن پھر شروع

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ناجائز قابضین کے خلاف ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں سی ڈی اے نے آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا۔بدھ کوترنول ایریا میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور سرکاری اراضی پر قائم متعدد غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ترنول آپریشن کچھ علاقوں میں شروع کیا گیا تھا لیکن سرکاری زمینوں کی ڈیمارکیشن کےباعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔ذرائع کے مطابق ترنول ایریا میں اب بھی حد بندی کا عمل سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سرکاری زمینوں پر قائم بڑی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں ہورہا۔
تازہ ترین