• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہری شہریت کے حامل افراد بارےایف آئی اے کا کردار ختم ہوچکا ،ڈاکٹر مظہر

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) دوہری شہریت کے حامل افراد کے حوالے سے ایف آئی اے کا کردار ختم ہوچکا ہے،سرد ست کسی سرکاری ملازم کیخلاف قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے سٹاف آفیسر ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل نے جنگ کے استفسار پر بتایا عدالت عظمیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ایف آئی اے اور نادرا نے دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کی فہرست مکمل کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور معاونت کی تھی جو عدالت کے روبرو پیش کردی گئی عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے جو حکم دیا اس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں، حکومت یا عدالت عظمیٰ اس ایشو پرایف آئی اے کو کوئی کردار بھی دیگی تو ایف آئی اے اس کی تکمیل میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریگی، نادرا ذرائع کا کہنا ہے ادارہ کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل ہو چکا ہے ، اگر سپریم کورٹ نے مزید کوئی ہدایت جاری کی تو اس پر بھی من وعن عملدرآمد کیا جائیگا۔
تازہ ترین