• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈ ی ا ے میں دو سا ل سےتر قیاتی عمل ٹھپ ، ادارہ ایڈہاک ازم کا دو چار

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے سابق دونوں چیئر مینوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہےاور دو سال سے سالانہ ترقیاتی پروگرام تک بنانے کی زحمت نہیں کی گئی ۔ اس وقت صرف کھنہ انٹر چینج پر کام جاری ہے جو حتمی مرحلے میں ہے۔ سیکٹر جی سیون اور جی ایٹ کو ملانے کیلئے انڈر پاس منصوبہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے۔ سیکٹر ایف سیون اور ایف ایٹ کو ملانے کیلئے انڈر پاس کا منصوبہ اور سیونتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وے انٹر سیکشن کا منصوبہ اور آئی جے پرنسپل روڈ کو چار رویہ کرنے کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا ہے۔ کورال چوک سے جی ٹی روڈ تک ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے وزارت خزانہ نے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مارگلہ ایو نیو کا منصوبہ ٹھیکیدار سے تنازعہ کی وجہ سے ادھورا پڑا ہے اور کئی سال سے کام بند ہے۔سیکٹر آئی الیون میں تر قیاتی کام مکمل نہیں کئے گئے۔ سیکٹر آئی پندرہ میں کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ انتظامی اعتبار سے ادارہ ایڈہاک ازم سے دو چار ہے۔ کئی سالوں سے بھرتیاں نہیں کی گئیں ۔انجنیئرنگ ونگ میں دس سال سے گریجویٹ انجنیئرز بھرتی نہیں کئے گئے ۔ پلاننگ ونگ میں دس سال سے کوئی ٹائون پلانر بھرتی نہیں کیا گیا۔ ایگزیکٹو کیڈر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھرتی نہیں کئے گئے ۔ گریڈ 18اور گریڈ 19میں ڈائریکٹ کوٹے پر کسی ونگ میں دس سال سے بھرتیاں نہیں کی گئیں ۔
تازہ ترین