• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری ہڑتال کیس،سیکرٹری داخلہ ،قانون، چیف کمشنر ،آئی جی طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع کچہری میں ہڑتال کے معاملہ پر سیکرٹری داخلہ وقانون ، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس ، چیئرمین سی ڈی اے اور صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کو چار فروری کو طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے وکلا نے ججز انٹری گیٹ اور پارکنگ پر قبضہ کیا ، عدالتوں کو تالے لگے جو لمحہ فکریہ ہے ، عدالتوں کو تالے لگنا شرمندگی کا باعث ہے ، ہزاروں مقدمات التواءکا شکار ہو گئے ہیں، ججز نے ہڑتال نہیں کی تفصیلی رپورٹ میرے پاس آ گئی ہے جہاں بار کو طاقتور ہونا چاہئے وہاں مخصوص لابی طاقتور ہے، ہڑتال سے متعلق چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا عالمی تنظیم ڈبلیو جے پی نے 2017-18 کی رپورٹ میں پاکستان میں رول آف لاءبارے رپورٹ شائع کی ہے جس میں عدل و انصاف کے حوالے سے پاکستان 113 ممالک میں سے 105 ویں نمبر پر ہے بطور وکیل یہ صورتحال میرے لئے تشویش کا باعث ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے اسلام آباد ضلعی عدالتوں میں وکلاءاور ججز ہڑتال پر ہیں، ہزاروں لوگ انصاف کیلئے ترس رہے ہیں،وکلاءکا مطالبہ ہے کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اندر روٹیشن لائی جائے۔ضلعی عدالتوں کے ججز نے اسلئے ہڑتال کر رکھی ہے کہ وکلاءان کیساتھ بد اخلاقی اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔
تازہ ترین