• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں کے 4رکنی گروہ سمیت26سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ ریس کورس پولیس نے ایس ایچ او ناصرممتاز کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 4 ملزموں ارباب خان عرف کاشی ، اکبر عرف راجہ ، رحمت اللہ عرف سجو اور شاہد پرویز عرف ماسٹر کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزموں سے لوٹی گئی رقم 2لاکھ روپے ، 2 موٹر سائیکل ، 3پستول ، ایک رپیٹر برآمد کر لیا گیا ۔صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 4ملزموں کاشف ، غضنفر ، جواد اور علی اکبر کوگرفتار کر کے 2پستول بر آمد کر لئے۔ پولیس نے 9 ملزموں کو بھی گرفتار کر کے 2کلو 635گرام چرس، 36لٹر کھلی شراب، ایک پستول 30بور ، رائفل اور آلات گیس ری فلنگ بر آمد کر لئے۔ پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4اشتہاری مجرموں اور 5عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔ غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندے عبداللہ کوچوہڑچوک سے گرفتارکرلیاگیا۔
تازہ ترین