• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018، جماعت اسلامی نے جائزہ کمیشن قائم کردیا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) جماعت اسلامی نے الیکشن 2018 کے حوالے سے جائزہ کمیشن قائم کردیاہے۔ منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق ممبر قومی اسمبلی و صدر جائزہ کمیشن اسد اللہ بھٹو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا ہے کہ جائزہ کمیشن کے ارکان 7,8,9 فروری کو وسطی پنجاب ، 10,11 فروری کو شمالی پنجاب ، 16فروری کو بلوچستان اور 17,18 فروری کو صوبہ سندھ کا دورہ کریں گے۔دیگر صوبوں کے دورہ جات کا شیڈول جلد جاری کیے جائے گا ۔ جائزہ کمیشن کے صدر اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ جماعت اسلامی نے جائزہ کمیشن قائم کر کے خود احتسابی کی شاندار روایت قائم کی ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے روشن مثال ہے۔
تازہ ترین