• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، سچائی سے خوفزدہ ہیں‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دا یونین خطاب اس لیےمنسوخ کیا گیا ہے کیونکہ نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں،جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

امریکا کی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان تھا کہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے رواں ہفتےاسٹیٹ آف دا یونین خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر نینسی پلوسی نےخط کےذریعے واضح کیا کہ ایوان صدر ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ امریکامیں شٹ ڈاؤن مارچ تک جاری رہنےکی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں اسٹیٹ آف دایونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا ہے اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین