• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو6 ہفتوں کے اندر نئےپولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کے لیے نئےقوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیےگئے ہیں۔

وکیل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میںکہا کہ ڈیڑھ سال گزر گیا،توہین عدالت کی درخواست پرجواب نہیں دیا گیا۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ستمبر2017 میں پولیس رولز میں ترمیم کا حکم دیا تھا، مراد علی شاہ کیخلاف دو توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہیں،ڈیڑھ سال میں حکومت سےپولیس قوانین نہیں بن رہے تو حکومت کو ہی ختم ہونا چاہیے۔

ایڈووکیٹ جنرل سلمان طلب الدین نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کیلئےنئےقوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیےگئے ہیں۔ لہٰذا پولیس میں نئے قوانین کی منظوری کیلئےہمیں مزید 6ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

تازہ ترین