• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کواپنی بیٹی سارا علی خان کی فلمی کامیابیوں پر جہاں انتہائی خوشی ہے وہیں ایک بات پر تشویش بھی ہے اور وہ ہے سارا کے حوالے سے ہونے والی بے تحاشا میڈیا کوریج۔

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے سارا سے بات بھی کی ہے اور انہیں میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ساراعلی خان کی فلمی زندگی ابھی دو فلموں تک محدود ہے لیکن جس انداز میں انہیں کوریج مل رہی ہے وہ درجنوں فلمیں کرنے والی اداکارائوں کے حصے میں بھی کم آئی ہے۔ساراعلی کے اُٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے سے لے کر ان کے کھانے پینے اورپہناوے تک پر میڈیا کی نظر ہے۔

اسی بات پر ان کے والد سیف علی خان فکرمند ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ سارا کا اتنا زیادہ میڈیا میں رہنا ان کی کامیابیوں کی راہ میں کہیں رکاوٹ نہ بن جائے۔ انہوں نے سارا کو اپنے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کی بات پر عمل کرنا یا نہ کرنا سارا پر منحصر ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ سارا کے چھوٹے بھائی تیمور کو بھی میڈیا میں یکساں کوریج مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں سارا کی تصاویرجریدوں کے سرورق کی زینت بن رہی ہیں ، وہیں ننھے تیمور کی تصویریں بھی اتنی ہی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

تازہ ترین