• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ن لیگ نےکل جو کچھ کیا، اُن کی پرانی روش ہے‘

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ کیا ، یہ اُن کی پرانی روش ہے ۔

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب کیا، ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔


واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی ۔جھوٹا ، چندہ چور ، گو نیازی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا ئی ۔

احتجاج میں مسلم لیگ (ن)سب سے زیادہ پرجوش نظر آئی۔ شہبازشریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کیا اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے۔

تازہ ترین