• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا اختیار مل گیا ۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق منی بجٹ میں ایف بی آرکو یہ اختیار 1 سال کے لیے دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پراپرٹیز یا اکاؤنٹس ظاہرنہ کرنے والے افراد کونوٹسز جاری کئے جائیں گے اور متعلقہ انکم ٹیکس افسرگزشتہ 3 سال کے ٹیکس نوٹسز بھیج  کر نادہندگان سے وصولی کرے گا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے کیسزمیں ٹیکس نادہندگان کے پاس محکمے اورسول کورٹس میں اپیل کا اختیار بھی نہیں ہوگا۔

یہ ٹیکس نادہندگان متعلقہ ہائیکورٹس میں رٹ پٹیشن دائرکرسکتے ہیں،ٹیکس کا تخمینہ لگانے کے بعد زیادہ ٹیکس کاٹنے کی صورت میں رقم واپس کی جائے گی۔

تازہ ترین