• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں پولیو ٹیم پر تشدد، خواتین کمرے میں بند

سرگودھا میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکارکردیا، پولیو ٹیم پر تشدد کیا اور 2 خواتین کو کمرے میں بند کردیا۔

سرگودھا کے علاقے کوٹ راجہ میں پولیو ٹیم قطرے پلانے شمشیر نامی شخص کے گھر پہنچی تو انہوں نے اپنےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سےانکار کردیا۔

نا صرف یہ بلکہ شمشیر کے اہل خانہ نے پولیو ٹیم کی 2خواتین اہلکار سے بد تمیزی کی، اُنہیں تشدد کانشانہ بنایا اورکچھ دیرکےلیے انہیں کمرے میں بھی بندکردیا۔

پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین