• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک افضل ان کامیاب اوورسیز پاکستانیوں میں سے ہیںجنہوں نے اپنی کامیابی کا بڑا حصہ اپنے لوگوں کے لیے مختص کررکھا ہے ۔

ان کی خدمات کی اہم مثال حال ہی میں گجرانوالہ میں دوسو بیڈ پر مشتمل جدید ترین رفاحی اسپتال کا قیام ہے جس کی تعمیر پر کروڑوں کے اخراجات آئے ہیں۔انہوں نےاسپتال کے معیار جدیدیت میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی ۔

اسپتال کا افتتاح گزشتہ دنوں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کیا ۔اس اسپتال کی تعمیر میں ملک افضل سمیت دنیا بھر میں مقیم ملک برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

سردار یاسین ملک پاکستان کے ان ممتاز افراد میں سے ہیںجنہوں نے اپنی کامیابی کا بہت بڑا حصہ خدمت خلق کے ذریعے اپنی قوم کو لوٹایا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سماجی و فلاحی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا ہے جبکہ آٹھ یونیورسٹیوں نے آپ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی ہے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق سردار یاسین ملک پاکستانی قوم کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوںنے سماجی و فلاحی شعبے خاص طور پر تعلیم اور صحت میں گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں اور تمام کامیاب لوگوں کو سردار یاسین ملک کی طرز میں خدمات کے شعبے میں آگے آنا چاہیے۔

اس موقع پر جب ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے اسپتال کی افتتاحی تختی پر اپنا نام دیکھا تو انتظامیہ سے کہا کہ وہ ملک برادری کے جزبہ ایثا ر سے بہت متاثر ہیں ۔ ان کے نام کے ساتھ بھی ملک لگایا جائے۔

انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ اگلے چند دنوں میں ڈاکٹر عبدا لقدیر خان کے ساتھ نئی تختی پر ملک بھی لگادیا جائے گا اور اس یقین دہانی کے بعد ہی ڈاکٹر صاحب نے افتتاحی تقریب کا فیتہ کاٹا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک برادری جاپان اور پنجاب کے صدر اور ملک ویلفیئر ٹریسٹ کے سربراہ ملک افصل کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک افضل نے پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک افضل انتہائی محبت کرنے والے انسان ہیں اور ہر سال باقائدگی سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنی زمین کے پیدا ہونے والے چاول اور گڑ بھی باقائدگی سے بھجواتے ہیں ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کے مطابق سردار یاسین ملک رفاحی اسپتال انتہائی شاندار اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ توقع ہے کہ گجرانوالہ کے عوام اس اسپتال سے فائدہ اٹھائیں گے اور مفت علاج ومعالجے کی سہولیات حاصل کریں گے۔

اس موقع پر ملک افضل نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جتنے بھی اوورسیز پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے درخواست ہے کہ اپنی کامیابی میں اپنے غریب ہم وطنوں کو بھی شریک کریں اور ان کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں یہ ایسا صدقہ جاریہ ہے جو نہ صرف آپ کی زندگی بلکہ آخرت میں بھی آپ کے لیے نفع کا سبب بنے گا ۔

تازہ ترین