• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’امل بل‘ پر قانون سازی کے بعد عمل بھی ہوگا

مشیراطلاعات مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں آج پیش ہونے والے ’امل بل‘ کی قانون سازی کے بعد اس پر عمل بھی کروائیں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب امل کے والدین کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں پیش ہونے والے ’امل بل‘ کی قانون سازی کے بعد اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پوراکیا جارہا ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہواہے ہم نے کوششیں کیں اور اب قانون سازی ہورہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ’ امل بل‘ پاس ہونے کے بعد30 دن کے اندر بائی لاز بنائے جائیں گے۔اگرکوئی اسپتال اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں اس قانون میں جرمانے اور قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔


دوسری جانب امل عمر کے والدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی کے قتل کے بعد کوشش کی کہ آئندہ کسی زخمی کو ایسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس حوالے سے کوششیں ہورہی ہیں، خواہش ہے درست سمت میں یہ اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہیں یہ بل ٹیبل پرفائل کی طرح رکھا نہ رہ جائے، امید کرتے ہیں جس طرح وعدہ کیا گیا ہے اس پرعمل بھی ہوگا۔

حکومت اگر غلطیوں کو درست کرنا چاہتی ہےتو اچھی بات ہے۔ امل کی قربانی سے اگرتبدیلی آجائے تو شاید یہ ہمارے لیے تسلی کا باعث بنے۔

تازہ ترین