• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاونٹس کیس، نیب نے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا

نیبنے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئےچار مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیمز تشکیل دیدیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے لیے ہر ٹیم میں 4 تفتیشی افسر، 4 پراسیکیوٹر اور 1 کیس افسر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرانوسٹی گیشن ٹیم میں 9 افسر تعینات کئے گئے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے لیے ملتان،کوئٹہ اورکراچی نیب کے افسران بھی شامل کیےجائیں گے۔

نیب ہیڈ کوارٹرز کی پرانی عمارت کوجعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا مرکز قراردے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احسان صاد ق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نیب ٹیم کو خصوصی بریفنگ بھی دے دی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی از سر نو تفتیش کے لیے معاملہ نیب کو بھیج دیا تھا اور عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیب اس سارے معاملے کی ازسرِ نو تفتیش کرے اور اسے 2 ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے، تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔

تازہ ترین