• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ مجھے وہم کی بیماری ہے. جب بھی میں وضو کرنے لگتا ہوں مجھے ہمیشہ ایسے لگتا ہے جیسے پیشاب کے قطرے باہر آگئے ہوں، چیک کرنے پر یہ میرا وہم ہی نکلتا ہے۔ میں کم از کم 10 مرتبہ وضو کرتا ہوں اور مطمئن نہیں ہوتا۔ مجھے ایک وضو سے دو تین نمازیں پڑھنے کی عادت ہے اور میں اس وہم کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔

جواب: اگر پیشاب کا قطرہ یقینی طور پر نکل آئےتب تو آپ دوبارہ وضو کریں ، اگر محض وسوسہ ہوتا ہے جیسا کہ آپ نے لکھا ہے تو اس کی طرف بالکل دھیان نہ دیں اور نہ دیکھیں کہ قطرہ نکلاہے یا نہیں ،بس اپنے آپ کو باوضو سمجھیں اور وہم کا مقابلہ کریں اور اسے دور کرنے کی کوشش کریں نیز ایسے وساوس کے موقع پر ان دعاؤں کا اہتمام کریں:

(1)’’اللّٰہم اجعل وساوس قلبی خشیّتک وذکرک اجعل ہمّتی و ہوای فیما تحبّ و ترضیٰ‘‘

(2) اعوذُ باللّٰہ من الشّیطٰن الرّجیم

(3) اللّٰہّم انّی اعوذُ بکَ من ہُمزات الشّیاطین واعوذُبک رب من ان یّحضرون۔

تازہ ترین