• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابو یعلیٰ شدّاد بن اوس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’دانش مند ہے وہ شخص جو اپنے نفس کو قابو میں رکھے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے تیاری کرتا رہے اور نادان ہے وہ شخص جونفسانی خواہشات کی پیروی میں لگا رہے اور اللہ تعالیٰ سے لمبی لمبی آرزوئیں باندھتا رہے۔(جامع ترمذی)اس حدیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے دانش مند اور نادان میں فرق واضح فرمادیاکہ حقیقی دانش مند انسان وہ ہے جو دنیا میں لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے ،اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرتے ہوئے ،نفس کو قابو میں رکھے،گناہوں سے باز رہے،ہر قسم کی نافرمانی سے بچتا رہے،اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے ڈرتا رہے اوراپنی موت اور آخرت کی جواب دہی کو ہر وقت یاد رکھے۔

تازہ ترین