• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفرازمعاملہ، آئی سی سی کے ممکنہ فیصلے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے معاملے میں آئی سی سی کا ممکنہ فیصلہ کیا آسکتا ہے ۔

جنوبی افریقہ کےکرکٹرسےمتعلق سرفرازاحمد کےفقرے پر آئی سی سی آج فیصلہ سنائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز کے فقروں سے لگتا ہے کہ یہ نسلی تعصب کا معاملہ ہے، مختلف ایکشن لینے کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ایسے قوانین موجود ہیں کہ سرفراز کو کسی کارروائی کا سامنا نہ ہو۔

سرفراز کا آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ میں کارروائی سے بچ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوڈ کی شق 4.3 کے تحت دونوں کھلاڑی راضی ہوں تو مفاہمت ہوسکتی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین مفاہمت کی صورت میں سرفراز احمد سزا سے بچ جائیں گے۔

مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد پرجرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ڈی میرٹس پوائنٹس بھی مل سکتےہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پہلے ہی واقعے پر معافی مانگ چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران سرفراز احمد نے مبینہ طور پر جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھلا کوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے اداکیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین