• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں مشکوک گاڑی، فیصل واوڈا کی نکلی

کراچی میں مشکوک گاڑی کے خلاف کارروائی کی گئی تو پتا چلا کہ وہ گاڑی و فاقی وزیر فیصل واوڈا کی نکلی ،مشکوک گاڑی پرڈبل نمبر پلیٹ تھی جبکہ ہاتھوں میں اسلحہ پکڑے افراد کے جسم پر وردی بھی نہیں تھی۔

مشکوک گاڑی کی ویڈیو بناکر شہری نے سوشل میڈیا پر ڈالی تو پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی ۔

شہری کی بنائی وڈیو میں سادہ لباس اہلکاراسلحہ تھامے نظر آرہا ہے، پولیس کی جانب سے پوچھنے پر ڈرائیور نےبتایا کہ گاڑی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سادہ لباس مسلح گارڈنےپوچھنے پربتایا کہ اس کاتعلق واپڈا سے ہے، وہ واپڈاکی جانب سےوفاقی وزیرکی سیکیورٹی کیلیےساتھ چلتےہیں۔

ڈبل کیبن گاڑی پر کوئی سرکاری نمبرپلیٹ نہیں لیکن پولیس لائٹس لگی ہوئی ہیں، گاڑی کو بعد میں دباؤ پر بغیرکسی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین