• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف ہونے والا احتجاج رات گئے پولیس کے اعلیٰ حکام نے کامیا ب مذاکرات کے بعد ختم کرا دیا۔

سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ماڑی پور روڈ اور آئی سی آئی پل پرکارروائی شروع کی گئی جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے سڑک پر اکر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ، پی آئی ڈی سی برج سے ماڑی پور روڈ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریفک کی روانی بحال نہیں ہوسکی تھی، بعد ازاں ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد رات گئے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ماری پور روڈ کے دونوں ٹریک گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیے گئے۔

تازہ ترین