• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جلد ڈیجیٹل ٹیکس ادا کریں گی

ایمیزون، گوگل اور فیس بک سمیت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جلد دوسرے ممالک کو "ڈیجیٹل ٹیکس" ادا کریں گی۔

ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران فرانسیسی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں OECD کے سیکریٹری جنرل Angel Gurria کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اقتصادی ترقی اور تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے سے متعلق پالیسی پر فریقین کے متفق ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، امید ہے کہ 2020 تک "ڈیجیٹل ٹیکس" نافذ کردیا جائے گا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس G20 ممالک اور یورپی یونئین کے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد برطانیہ، فرانس اور اسپین نے انفرادی طور پر ان کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

آئیرلینڈ، ڈنمارک اور سوئیڈن نے اجتماعی طور پر یورپی یونئین کی سطح پر ٹیکس نافذ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم جرمنی نے امریکا کی جانب سے ردعمل میں کار صنعت پر جوابی کارروائی کے خدشے سے کوئی ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین