• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر شخص نے جان کی بازی لگاکر خاتون کی جان بچالی


چین میں ایک بہادر شخص نے اپنی جان پر کھیل کر عمارت میں جلی ہوئی عمارت کے اندر پھنسی خاتون اور 2بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں لیکن زندگی کا اصل مقصد تو دوسروں کے کام آنا ہے۔

چین کے ایک بہادر شہری نے اس ہی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے خاتون اور اسکے 2بچوں کی جانیں بچالیں۔

چین کے صوبے ہنان کی ایک مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی اور ایک خاتون اپنے 2بچوں سمیت اندر ہی پھنس گئی۔

خاتون اور بچوں کو مشکل میں دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھ کر خاتون اور دونوں بچوں کو بحفاظت باہر نکا ل لیا۔

تازہ ترین