• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور و دیگر کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپوراور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں جعلی اکاؤنٹس سےمتعلق جےآئی ٹی رپورٹ کے مندرجات پیش کیے گئے۔

درخواست گزارکے وکیل نےکہا جےآئی ٹی رپورٹ میں سب ثابت ہوچکا ہے،،فریال تالپور کے ڈرائیور اور خانساماں کے نام پراربوں روپے دبئی منتقل کیے گئے۔

ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کویہاں زیربحث نہ لایا جائے،جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پرکیوں بات نہیں کرسکتے؟ کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین