• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سلنڈر دھماکے سے چھت گر گئی، 4 افراد دب گئے

سرگودھا میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی اور اس کے نیچے 4افراد دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا میں لالہ زار ٹاؤن کے علاقے بھلوال کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے مکان کی چھت گرگئی ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے 4 افراد دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین