• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: وین کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے،مسافر وین علی آباد سے کہوٹہ جارہی تھی ۔

پولیس کے مطابق علاقے ہالن شمالی میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، وین کو حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال فارورڈ کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین