• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نیلم کالونی میں سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی


کراچی کے علاقےکلفٹن نیلم کالونی میں سیلنڈر کی دکان میں دھماکے کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی وڈیو کے مطابق 4بج کر6 منٹ پر ٹرک سےسلنڈرر اتارےگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلنڈر کی دکان کے ساتھ تندور بھی موجود ہے۔وڈیومیں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں

شہریوں نے ابتدا میں خود ہی آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی۔

واضح رہے گزشتہ روز کلفٹن تھانے کی حدود نیلم کالونی سے متصل شاہ رسول کالونی اسٹریٹ 23پرواقع 3منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم گیس سلنڈر کی دکان میں جمعہ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

اسی دوران ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

آگ لگنے سے دکان میں موجود سامان ،باہر کھڑی 3گاڑیاں 2رکشے 10موٹر سائیکل جل گئیں ۔

تازہ ترین