• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ: ڈرائیور گاڑی پٹری پر پھنسا بیٹھا


ڈرائیونگ کے دوران اپنے ہوش و حواس پوری طرح سے قابو میں رکھنے چاہئے ورنہ نتیجہ کچھ یوں بھی نکل سکتا ہے۔

سوئزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ایک ڈرائیور اپنی گاڑی غلطی سے ٹرین کی پٹری پر پھنسا بیٹھا اور گاڑی سے نکل کر ریسکیو اہلکاروں کو فون کرنے لگا۔

اس ہی دوران پٹری پر تیزی سے آتی ہوئی ایک ٹرین نے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی اْڑتی ہوئی دور جاگری۔

بروقت گاڑی سے نکلنے کی وجہ سے اس حادثے میں ڈرائیورسمیت تمام افراد تو محفوظ رہے البتہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

تازہ ترین