• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ڈاکٹر کا نصراللہ کے دل کے ٹرانسپلانٹ سے انکار

برطانوی ڈاکٹر نے برمنگھم میں زیر علاج پاکستانی نصر اللہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار کردیا۔

برطانوی ڈاکٹر نے نصر اللہ کا ویزا نہ ہونے کے باعث دل کا ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار کیا تو مریض نے علاج معالجے میں مدد اور اہلخانہ سے ملاقات کی اپیل کی۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نصر اللہ کی مدد کی یقین دہائی کرائی اور برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ معاملہ دیکھیں گے کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔

نصراللہ کی اپیل پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہماری دعائیں نصراللہ اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں، پاکستان فوج کی جانب سے بطور پاکستانی شہری ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کریں گے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ نصر اللہ کے معاملہ میں دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نصراللہ کی فیملی سے رابطے میں رہےگا اور نصراللہ کی فیملی کو پاکستان اور برطانیہ میں ہر طرح کے تعاون میں مدد دیں گے۔

برمنگھم کے اسپتال میں زیر علاج نصراللہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فیملی سے ملنے کے لیے تھامس ڈریو اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مدد کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین