• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو برف بنا دیا۔

قدرت کے یہ حسین مناظرامریکا اور کینیڈا کی سرحد پر دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا آبشار کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔

دنیا کی سب سے خوب صورت نیاگرا آبشار کینیڈا اور امریکا کے درمیان میں موجود ہے۔

جہاں پہنچنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ ہوائی جہاز، سڑک یا ریل گاڑی کے ذریعے اس آبشار تک پہنچا جاسکتا ہے ۔

امریکا اور کینیڈا کے ممالک کے درمیان نیاگرا آبشار کا رابطہ ریل کے ذریعے سے ہے جہاں دریائے نیاگرا پر دو پل واقع ہیں،جوکہ کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو اور امریکی ریاست نیویارک کے درمیان واقع ہے۔

اس وقت گریٹ لیکس ریجن میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے جبکہ نیاگرا آبشار بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میںبھی ملک کے مشرقی علاقوں میں موسم سرد اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خوبصورت موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نیاگرا فال کا رُخ کر رہی ہےجہاں قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تازہ ترین