• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمارک میں کسٹمر کو جرابوں میں انسانی ہڈی کا ٹکڑا ملا ہے ، ایسیکس پولیس

لندن ( نیوز ڈیسک ) پریمارک میں ایک کسٹمر کو جرابوں کے ایک جوڑے میں جو کچھ ملا اس کے بارے میں یقین ظاہر کیا گیا ہے کہ انسانی ہڈی کا ٹکڑا ہے۔ایسیکس پولیس نے بتایا ہے کہ یہ جرابیں کولچسٹر سٹور سے ملی ہیں جن کا کسی حالیہ سانحہ سے تعلق نہیں اور اطراف میں جلد یا دیگر اجزانہیں پائے گئے۔فورس کا کہنا ہے کہ افسران ریٹیلر سے معلومات حاصل کر رہے ہیں جس نے سپلایئر سے رابطہ کر لیا ہے۔پریمارک نے کسٹمرز سے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے ذہنی دبائو پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فیکٹری میں کسی ’’ واقعہ‘‘ سے تعلق نہیں۔گزشتہ ماہ برآمد ہونے والی انسانی ہڈی کے بارے میں پولیس کو 2جنوری کو رپورٹ کی گئی تھی۔ ایکپولیس ترجمان نے کہا ہے کہ انکوائری جاری ہے جس کی رپورٹ آنے تک ہڈی کی عمر اور علاقے سے تعلق کے بارے میں کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی ۔ پریمارک نے کہا ہے کہ اس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیکڑی میں کوئی واقعہ پیش آنے کے شواہد کی عدم موجودگی میں یہ بات قرین قیاس ہے کہ کسی شخص نے نامعلوم وجہ کے باعث اسے سٹور میں رکھ دیا۔
تازہ ترین