• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بہار کالونی سے گرفتار ملزم کاشف نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے۔ ملزم نے پولیس کو دیئے بیان میں بتایاکہ اس کا بیوی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا، جس پر طیش میں آکر بیوی کو گلہ دباکر قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ میں درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں کاشف، اس کے والد، دو بھائیوں اور بہن کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ او ر ہفتے کی درمیانی شب ایک گھر سے شادی شدہ 25 سالہ رخسار کی لاش ملی تھی۔

تازہ ترین