آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8وکٹ سے شکست دے کر سیریز2۔2سے برابر کردی ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 165رنز کا ہدف دیا جو اس نے 32ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات امام الحق 71، فخر زمان 44 اور بابر اعظم کے ناقابل شکست 41 رنز رہے۔

جنوبی افریقا کے165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی پر اعتماد شراکت قائم کی۔

فخر زمان آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے وہ 44 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کا شکار بن گئے،انہوں نے بیٹنگ کے دوران 7 چوکے لگائے۔

دوسری وکٹ پر امام الحق نے بابراعظم کے ساتھ مل کر اسکور 164 رنز تک پہنچادیا، 94 رنز کی شراکت کے دوران امام الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

امام الحق 71 رنز بناکر فیلو کوائیو کا شکار بن گئے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

پاکستان نے 31 اعشاریہ 3 اوورز میں 168 رنز بنالئے اور میچ اپنے نام کرلیا، میچ کے اختتام پر بابراعظم 41 اور محمد رضوان 4 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل چوتھے ایک میچ میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

عثمان شنواری،شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی بولنگ کے سامنے جنوبی افریقی ٹیم 41 اووز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ابتدائی 2 وکٹ 18 رنز پر گر جانے کے بعد ہاشم آملہ نے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ مل کر 101 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے ہاشم آملہ 59 اور فاف ڈوپلیسی 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

تاہم تیسری وکٹ 119 پر گرنے کے بعد ایک بار پھر جنوبی افریقی بیٹسمین کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 164 رنز پر سمٹ گئی۔

عثمان شنواری نے 4، شاہین شنواری نے 2، شاداب خان نے 2 وکٹ لیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں