• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دہلی کالونی کے پرانے کنکشن کی بحالی کیلئے احتجاج

سول سوسائٹی کے تحت دہلی کالونی1 میں پانی کی قلت کے خلاف اور پرانے کنکشن کی بحالی کےلئےکراچی پریس کلب پراحتجاج کیا گیا۔

سول سوسائٹی دہلی کالونی کے رہنما محمد محسن، بابر جمال، محمد راشد،شمیم اور محمد حمزہ ودیگر کی قیادت میں پریس کلب میں ہونے والے مظاہرے میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہلی کالونی نمبر 1 کی ہزاروں کی آبادی کے پانی کے مسائل کے حل کے لئے 40 سال پرانا کنکشن بحال کیا جائے۔

رہنمائوں نے خطاب میں سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے بند 40 برس پرانا پانی کا کنکشن بحال ہونے سے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

سول سوسائٹی رہنمائوں نے اس موقع پر علاقے میں پانی کی قلت کے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت، گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی سے مسئلے کے حل کی اپیل کی ہے۔

دہلی کالونی کے اس حلقے سے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل منتخب ہوئے تھے، جنہوں نے بالترتیب صدر اور گورنر سندھ بننے کے بعد یہ نشستیں چھوڑ دیں تھیں۔

تازہ ترین