آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے قائمقام کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ صبح گراونڈ پر پہنچنے پر بتایا گیا کہ اب میں کپتانی کروں گا،شاید اسی وقت مجھے کپتان بنانے کا فیصلہ ہوا،باقی کچھ نہیں جانتا۔

جنوبی افریقا کیخلاف چوتھے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہاکہ تمام بولرز نے آج بہترین بولنگ کی جس کے باعث کامیابی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان شنواری کے ساتھ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد عامر نے اچھی گیند بازی کی،ہدف بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات کے مطابق چلنا ہے۔

شعیب ملک نے یہ بھی کہاکہ بطور کپتان خود پرفارم کرنا ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ کسی کھلاڑی پر دباؤ نہ ڈالیں، جو کھلاڑی اچھی فارم میں ہوگا اسے تسلسل سے کارکردگی دکھانے کیلئے ترغیب دوں گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں