• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل میں ڈیم ٹوٹنےسےہلاکتوں کی تعداد58ہوگئی ہےجبکہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

جمعہ کے روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھا۔

برازیلین حکام کے مطابق اس واقعے میں لاپتہ تین سو سے زیادہ افرادکی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیوحکام کولاشوں سےبھری ایک مسافربس ملی ہےجبکہ علاقے میں شدیدبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے۔

لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں اب تک 170 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 23 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین