• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ:پروفیسر عفّت گل اعزاز

صفحات158:،قیمت 190:روپے

ناشر :نیشنل بُک فائونڈیشن، اسلام آباد

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، پیشِ نظر کتاب انبیائے کرامؑ کے ایمان افروز حالات و واقعات، ان کی سیرت و کردار اور اعلیٰ و ارفع تعلیمات پر مشتمل وہ خزینہ ہے، جو سیرت وکردار کی تطہیر اور تعلیم و تربیت کا مؤثر ذریعہ ہے۔ عصرِجدید میں ہمیں فکری اور نظریاتی حوالے سے جو مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں، ایسے میں دینی ادب، بالخصوص انبیائے کرامؑ کی سیرت و کردار اور ان کی افکار و تعلیمات کا مطالعہ ازحد ضروری ہے۔ یہ کتاب اسی جذبے کے تحت تحریر کی گئی ہے، جس میں حضرت آدم علیہ السلام سے نبی خاتم حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ وسلّم تک منتخب اور مشہور انبیائے کرامؑ کا تذکرہ دِل چسپ اور عام فہم انداز میںشامل ہے۔

تازہ ترین