• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مُرتّب:صبیح رحمانی

صفحات:800،قیمت 900:روپے

ناشر:نعت ریسرچ سینٹر،B-606، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی

ڈاکٹر عزیز احسن نعت اور مطالعۂ نعت کےحوالے سے قابلِ ذکر شہرت کے حامل ہیں۔دبستانِ نعت میں تخلیقی اور تنقیدی دونوں جہات میں انہوں نے قابلِ ذکر خدمات انجام دی ہیں۔ ’’کلّیاتِ عزیز احسن ‘‘ ان کی حمد، نعت، مناقب اور منظومات پر مشتمل ہے۔ صبیح رحمانی کے بقول،’’عزیز احسن نے اپنی شاعری میں بالعموم اور نعتیہ شاعری میں بالخصوص اپنی تہذیب، تعلیم اور سیرتِ و کردارِ نبویﷺ سے رنگ اور روشنی حاصل کرنے کا خاص اہتمام کیا ہے۔ اُمید ہے یہ نعتیہ کلّیات اہلِ ذوق کی توجّہ حاصل کرتے ہوئے اہلِ نظر کو سنجیدہ اور فکر افروز مطالعے کی دعوت دے گی۔ کتاب کے مُرتّب صبیح رحمانی نے اسے علمی و تحقیقی اُسلوب اور پورے اہتمام و سلیقے سے مُرتّب کیا ہے۔

تازہ ترین