• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف باری میں ورکر بچوں کو پولیو پلانے پہنچ گیا


ہمت جرات و بہادری کی مثال بنا، پولیو ورکر جوسرد موسم کی پرواہ کیے بغیر سوات میں کئی فٹ برف سے گزر کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ان کے گھر پہنچ گیا۔

پولیو ورکر نے موسم کی پروا کیے بغیر پولیو کے خاتمے کی کوشش کی اور اپنے حوصلے کو پست ہونے نہیں دیا۔

فرض کی ادائیگی اور ملک سے پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کی خواہش لے کر ورکر نے سوات کی تحصیل بحرین میں کئی فٹ برف سے گزر کر گھر گھر جا کر بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انسدادپولیو مہم 21 سے 25 جنوری تک چلائی گئی ۔

تازہ ترین