• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت سے تجارت میں فوری اضافے کا امکان نہیں‘

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھارت کے فوری طور پر تجارت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان میگا لیدر شو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہونے تک ماحول ساز گار نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ بھارت کے ساتھ فوری طور پر تجارت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ روپےکی قدرکم ہونے سے اگلے چندماہ میں برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عمل درآمد میں کئی سال لگ سکتے ہیں، عوام کے لیے فوری ریلیف ممکن نہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کلیرنس پر تحفظات کے بارے میں حکومت غورکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری چل پڑی ہے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین