• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا : فیصلہ کن ون ڈے بدھ کو ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم آج وہاں بھرپور ٹریننگ سیشن کرے گی ۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل صاحبزادہ فرحان اور آصف علی بھی جنوبی افریقا پہنچ گئے ہیں ،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کی شام 4بجے شروع ہو گا۔

قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2۔2سے برابر کردی تھی۔

ادھرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ قریب ہے ایسے میں کپتان کی تبدیلی فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی، قومی ٹیم کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم کپتان چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کے معاملے کو جنوبی افریقا سے زیادہ ہمارے لوگوں نے اچھالا۔ 

تازہ ترین