• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود کا نیا ڈراما’’ ناچ نہ جانے‘‘کی تیاریاں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پروڈکشن ہاؤس کے زیر اہتمام اسٹیج ڈراما ”ناچ نہ جانے“ یکم مارچ 2019 سے شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں انور مقصود کی قیادت میں ڈرامے کی ریہرسل شروع ہوگئی ہے۔

یہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا ڈراما ہو گا جو کہ کاپی کیٹس پروڈکشن کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ انور مقصود کا کہنا ہے کہ ڈراما ’’ناچ نہ جانے‘‘ آنگن ٹیڑھا کا پری ایکول ہے ، جس میں اکبر کا کردار یاسر حسین ادا کر چکے ہیں۔ ان کی سات سال بعد تھیٹر میں واپسی ہوئی ہے۔ اس دوران یہ فلموں میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں۔ انورمقصود نے بتایا کہ ’’ناچ نہ جانے‘‘ سے حاصل آمدنی ان ادیبوں، شاعروں اور فن کاروں کو دی جائے گی ، جن کے پاس ذریعہ روزگار نہیں ہے۔ وہ ایک مدت تک اس انڈسٹری کو اپنا سب کچھ دیتے رہے ہیں اور اب ان کا حق بنتا ہے کہ ہم ان کی مدد اور تعاون کریں۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس ڈرامے کی آمدنی کی ایک ایک پائی فن کاروں ادیبوں اور شاعروں کو پہنچائی جائے گی۔ یاسر حسین کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی انور مقصود کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جب کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں دوبارہ موقع مل رہا ہے۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر داور محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے لوگ ہمیں اسٹیج پر دیکھ سکیں گے۔ دو ماہ تک ڈراما کراچی آرٹس کونسل میں ہوگا۔ (الف۔ عین۔ الف)

تازہ ترین