• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رنگ برنگی گاڑیوں کا حب میلہ- سلمہ خان نے دھوم مچا دی

احسان قریشی

تصاویر: معاذ معید

رنگ بر نگی مختلف برانڈ اور ماڈل کی طاقتور گاڑیوں کا میلہ حب کے میکس ڈرٹ ایرینا میں منعقد ہوا پاکستان بھرسے صف اول کے ریسلنگ ڈرائیور ایکشن میں نظر آئےسنسنی خیز لمحات، دوڑتی گاڑیوں کی آواز،شائقین کی داد اس ریلی کا خاصا تھا، جس کے دوران غضنفر آغا کی گاڑی الٹ گئی مگر وہ ا للہ تعالی کے فضل سے محفوظ رہے،حب ریلی گذشتہ پانچ سال سےمنعقد ہورہی ہے لیکن اس کے چھٹے ایڈ یشن کے سنسنی خیز نتائج نے سب کو حیران کردیا سید آصف امام نے پری پیئرڈ کلاس اور سلمہ مروت خان نے خواتین اوپن کا مقابلہ جیت کر اس ریلی میں ایک نئی تاریخ رقم کی حب ریلی میں اس مرتبہ دو بڑے نام رفتار کے سلطان میر نادر مگسی اور حاحبزادہ سلطان محمد علی ذاتی وجوہات کی بنا پر حصہ نہیں لے سکے لیکن ریسر نے 10کلو میڑ کے آف روڈ ٹریک پر برق رفتاری اور کنٹرول کا مظاہرہ کرکے ہلچل مچادی آصف امام نے نسان ٹربو انجن چلاتے ہوئے مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ 33سیکندمیںطے کرکے پہلی پو زیشن حاصل کی ٹیم سلطان کے صاحبزادہ بہا در نے دوسری پوزیشن حاصل کی کی جبکہ عرفان میاں تیسرے نمبر پررہے ،ان مقابلوں کی خصوصیات دس لاکھ روپےسے زائد کی انعامی رقم تھی جو مختلف کٹیگر یز جیتے والے ریسلر میں تقسیم کی گئی آصف امام اور سلمہ خان نے ڈیرھ لاکھ کا انعام حاصل کیا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حب ریلی کراس کے روح رواں اور چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی جو ماضی میں خود بھی ریسنگ ڈرائیور رہ چکے ہیں انہوں نے حب ریلی کے مقابلے چھوٹے ٹریک پر کرواکر اس کھیل کی ترقی اور فروغ میں نمایاں حصہ لیا ہے شیروانی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کے نئے ناموں کے ساتھ ساتھ نئے ابھرتے ہوئے نوجوان اور باصلا حیات ریس ڈرائیور بھی سامنے آئیں اور ایک منظم طریقہ کار کے ذریعے بر ق رفتاری اور کنٹرول کا مظاہرہ میکس ڈرٹ ایرینا پر کریں اور اپنی حلا حیتوں کا لوہا منوائیں اور آگے جائیں ۔

حب ریلی کی کامیابی میں بلو چستان سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کا بڑا عمل ڈخل تھا بزرگوں نوجوانوں اور بچوں نے انتہائی دل چسپی سے ان مقابلوں کو دیکھا اور لطف انداز ہوئے جیتنے والوں کو داد دی اور ان کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے نظر آئے اسٹاک کیٹگری اے میں منصور حلیم نے تیز ترین ڈرائیورکا اایوارڈ حاصل کیا آصف امام کے چھوٹے بھائی احمد امام دوسرے نمبر پر رہے اور مہر نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان کے نامور ریسلر رونی پٹیل جو پریئیرڈ کلاس کے دفاعی چیمپئن تھے، انہوں اسٹاک کلاس مقابلوں میں حصہ لیا اور بی کلاس اسٹاک میں پہلے نمبر پر رہے ان کا وقت 9منٹ 10سکینڈ رہا نوید واسطی نو منٹ 36سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور عمر فاروق 9منٹ 39سیکنڈکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اسٹاک سی میں ببرک بلوچ 10منٹ 6سیکنڈ کے ساتھ ٹاپ پر رہے ناصر خان نے دس کلو میڑ کا فاصلہ10منٹ16 سیکنڈ میں طے کرکے دوسر ے نمبر پر رہے ریسر کے شان دار لباس میں ملبوس شاد علی خان نے 10 منٹ اور 28سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے مقابلوں کےا ختتام پر انڈس موٹر کمپنی کے وائس چیئرمین یوجی تکاراڈا ،سنیئر ریسر ندیم خان ،سرفراز دھانجی اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے،نظامت کے فرائض راقم الحروف اور سید عرفان زیدی نے انعام دئیے، سلمہ خان حب ریلی کے دوران اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں سلمہ خان جو گزشتہ چند ماہ سے ملک میں منعقد ریسز میں شریک ہوئیں تھی، لیکن حب ریلی کراس کے ذریعے وہ ملک بھرمیں اپنانام بنائے کا میاب ہوئیں سلمہ خان نے ایک طاقتور 5700 پیٹرول v8 چلاتے ہوئے 10کلو میٹر کے دشوار اور 29 موڑوں پر مشتمل ٹریک کا فاصلہ طے آٹھ منٹ اور 33سیکنڈ میںطے کرکے دھوم مچادی اور پاکستان کی نامور لیڈی ریسر تشنا پیٹل کی ایک دھائی سے زائد کی برتری کا خاتمہ کردیا تشنا پٹیل نے 3000سی سی کی ویگو چلائی رہی تھیں انہوں نے یہ فاصلہ 9منٹ اور 44سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ عاصمہ آصف 12منٹ دو سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں پری پیئرڈ کلاس بی میںتجربہ کا ر عامر مگسی ٹاپ رہے انہوں نے ٹریک کا فاصلہ آٹھ منٹ 22سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ٹریک کے بہترین ریلینگ ڈرائیور کا ایوارڈ حاصل کیا ، صحاب زادہ بہادر دوسرے،محمددھانجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری پیئرڈ سی کلاس میں شیراز قریشی، کاشف خان اور بیورگ مزاری پہلے۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین