آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی وڈیو کالنگ سروس’ فیس ٹائم‘ کے سوفٹ ویئر میں بگ یا تکنیکی نقص کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔


اس نقص کی وجہ سے ’فیس ٹائم‘ کال کرنے والا آئی فون صارف کال اٹھائے جانے سے پہلے گھنٹی بجنے کے دوران ہی دوسری جانب کی آواز بخوبی سن سکتا ہے۔

نائن ٹو فائیو میک نامی ٹیکنالوجی بلاگ نے انکشاف کیا ہے کہ گھنٹی بجنے کے دوران اگر پاور بٹن کو پریس کردیا جائے تو دوسری جانب کال کرنے والے کو آپ کی لاعلمی میں ہی آپ کی وڈیو بھی موصول ہوسکتی ہے۔

یہ شکایت آئی فون آپریٹنگ سسٹم( آئی او ایس)کا ورژن 12.1 استعمال کرنے والے آئی فون صارفین نے کی ہیں، تاہم ایپل نے فیس ٹائم کی گروپ کالنگ سروس کو فی الحال منقطع کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی نقص دور کرکے ایک سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کردیا جائے گا، جب تک آپ چاہیں تو آئی او ایس سیٹنگز میں جاکر فیس ٹائم کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں