• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی کی اہل خانہ سے ملاقات

برمنگھم میں زیر علاج پاکستانی نصراللہ کے اہل خانہ کوئین ایلزبتھ اسپتال پہنچ گئے ۔ان کی اہل خانہ سے 9 برس بعد ملاقات ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے نصراللہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے انتہائی علیل پاکستانی نصر اللہ خان کی آخری خواہش پوری کرتے ہوئے اس کی بیوی اور دو بیٹوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے جاری کیے۔

واضح رہے کہ نصراللہ شدید بیمار ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ چند دن کا مہمان ہے۔ 

تازہ ترین