• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کرینہ کو بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں‘

بالی ووڈکے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترانے انوکھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بالی ووڈ کی بےبو کرینہ کو اپنی بیوی  کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کے مقبول ترین شو’کافی ود کرن‘ کی نئی قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں دو معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ادتیا رائے کپور شرکت کریں گے۔


کافی ود کرن کے ’ریپیڈ فائر راؤنڈ‘ میں میزبان کرن جوہر نے سدھارتھ ملہوترا سے سوال کیا کہ وہ بالی ووڈ سے وابستہ کس شخصیت کو اپنی اہلیہ کے روپ میں دیکھنا پسند کریں گے جس پر اداکار نے فوری طور پر کرینہ کپور کا نام لیا، اُن کے اس جواب پر کرن جوہر بھی حیران دکھائی دیے۔

کرن جوہر کے اگلے سوال کہ وہ انڈسٹری میں کس کو اپنا بھائی بنانا پسند کریں گے کے جواب میں سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ وہ کرینہ کپور کے شوہر اور اداکار سیف علی خان کو اپنے بھائی کے طور پر دیکھنا پسند کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ انہیں پرینیتی چوپڑا کے ’پنجابی اسٹائل‘ (پنجابیت) سے محبت ہے، لیکن اُن کا گانا انہیں بلکل نہیں پسند ہے۔

تازہ ترین