• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شیٹھی اب دبنگ خان کے ساتھ قسمت آزمانے کو تیار


بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارروہٹ شیٹھی اب دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ بھی اپنی قسمت آزمانے کو تیارہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکارروہٹ شیٹھی جوبلاک بسٹرفلمیں دے رہے ہیں اب وہ دبنگ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں روہٹ شیٹھی اورہدایتکارساجد ناڈیہ والا کے درمیان پراجیکٹ سے متعلق کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کوایکشن سے بھرپورپولیس والے کی کہانی پرمبنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ اور’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا جب کہ فلم اگلے سال ریلیزکی جائے گی۔

اس حوالے سے ہدایتکارساجد نادیہ والا کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان خان اورروہٹ شیٹھی کے ساتھ پراجیکٹ بہت کامیاب رہے گا۔

تازہ ترین