• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے لیے شعیب ملک کا پیغام


ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوشگوار بات ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو خوب صورت شہر کراچی دیکھنے کا بھی موقع ملے گا ، ثناء میر، بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں نے ان کے لیے دلچسپ سرگرمیاں پلان کی ہوں گی، امید ہے کہ سب مہمان کھلاڑی سیریز انجوائے کریں گی۔

تازہ ترین